• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی سے متعلق اراکین کونسل بلدیہ جنوبی کے تحفظات دور کئے جائینگے، اے ڈی سجنانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،ڈاکٹر اے ڈی سجنانی نے کہا ہے کہ صفائی سے متعلق اراکین کونسل بلدیہ جنوبی کے جو بھی تحفظات ہیں وہ دور کئے جائیں گے، یہ بات انہوں نے ضلع جنوبی کا تفصیلی دورےمیں متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گھر گھر سے کچرا اٹھانے اور کچرا کنڈیوں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی ضلع جنوبی میں صفائی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے ، متعدد علاقوں سے پرانے جمع شدہ کچرے کا خاتمہ کردیا گیاہے،معمول کے کچرے کی صفائی اور مکینیکل سوئپنگ اور مکینیکل واشنگ بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
تازہ ترین