• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا طالبان مذاکرات کی کامیابی سے سب کو تحفظ ملے گا، مقررین

کراچی(پ ر) رابطہ فورم انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ’’پاکستان کے اقتصادی اور سیکورٹی چیلنجز اور تدابیر‘‘ کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں منعقد کئے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) احسان الحق نے کہا کہ امریکا طالبان مذاکرات کی کامیابی سے سب کو تحفظ ملے گا ، پاکستان امن مذاکرات کی بھر پور حمایت کے ساتھ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ، رابطہ فورم انٹر نیشنل کے چیئرمین نصرت مرزا نے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشی مسائل زیادہ اہم ہوگئے ہیں، ان سے نمٹنے کے لئے گڈ کورننس قائم کرنا ہوگی، ایئرکموڈور (ر) جمال حسین، سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ، ڈاکٹر تنویر خالد، ڈاکٹر شاہدہ وزارت ، ڈاکٹر ریاض احمد شیخ، ڈاکٹر شائستہ تبسم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین