• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے ایڈ من بلاک کے سبزہ زار میں ملازمین کا اجلاس ہوا ۔ صدارت ایسوسی ایشن کے صدر محمد فرحان نے کی جبکہ نائب صدر سفیر محمد اور سیکریٹری نشرواشاعت سید وقار علی نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ جامعہ کراچی کو قوانین کے نفاذ کا گہوارہ بنایا جائے اور ایک صاف اور شفاف نظام وضع کیا جائے جس کے نتیجے میں نہ تو کوئی اقرباء پروری ہو اور نہ ہی کسی کی حق تلفی ہو ۔ اور یونیورسٹی کوڈ بک کے قوانین کا اطلاق کیا جائے ۔ جبکہ ملازمین جامعہ کراچی کو بھی وہ مراعات اور سہولیات دی جائیں جو کہ صوبہ سندھ کی دیگر جامعات میں رائج ہیں ۔
تازہ ترین