• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نبیل سلیم کا تبادلہ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام یٰسین کو چارج دیدیا گیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ملتان کو تبدیل کرکے لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،اس کے علاوہ صوبائی سیکرٹری صحت نے شہباز شریف ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نبیل سلیم کا تبادلہ کرتےہوئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی صوابدید پر بھیج دیا ہےجبکہ شہباز شریف ہسپتال کے ایم ایس کا اضافی چارج ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام یٰسین کو سونپ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین