• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، لاڑکانہ میں قتل کئےگئےباجوڑکے مزدوروں کے لواحقین کامظاہرہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)صوبہ سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں قتل کیے جانےوالےباجوڑکے مزدوروں کے لواحقین نے نعشیں پشاور پہنچنے پر پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیامظاہرین نے لاڑکانہ نوڈھیرومیں نامعلوم افرادکی جانب سے قتل کیے جانے والے تین مزدوروں کی میتیں روڈپررکھ سڑک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردی سینیٹرسردارخان کی قیادت میں ہونے مظاہرہ میں لواحقین اور علاقے کے عمائدن نے شرکت کی اس موقع پرمظاہرین نے سندھ حکومت کی خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔مظاہرین کاکہناتھاکہ مزدوررائیس خان،عرب گل اورواحدگل اپنے بچوں کاپیٹ پالنے کیلئے سندھ کے علاقے نوڈھرومیں مزدوری کرنے گئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے نہ توہماری معاونت کی اورنہ ہی مرنے والے تین مزدوروں کےکفن اورتابوت کاکوئی نبدوبست کیا۔جماعت اسلامی کے سینیٹرسردارخان کاکہناتھاکہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوکے آبائی علاقے میں پختونوں کی نسل کشی ہورہی ہے جس کاپوچھنے والاکوئی نہیں ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان،چیف جسٹس سپریم کورٹ ،سندھ حکومت اوربلاول بھٹوسے مطالبہ کیاکہ وہ نوٹس لیں اورملوث افرادکوفوری گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔
تازہ ترین