• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک کے احتجاج کرنیوالے کارکنان کی عبوری ضمانت منظور

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور عظیم اللہ مشوانی نے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ مسیح کوبری کرنے کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کرنے والے کارکنان کی عبوری ضمانت در خواست منظور کردی ہے ۔ کارکنان سید عنایت شاہ باچہ اور دو دیگر نےآسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے کے خلاف پشاور اسلام آباد موٹروے کو بند کیا تھا جس کے بعد تھانہ چمکنی پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جس کے بعد ملزمان نے عدالت میں گرفتاری سے پہلے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی جس پر گزشتہ روز عدالت نے سماعت مکمل کرتے ہوئے درخواست منظور کرلی ۔
تازہ ترین