• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کیلئے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد پیر 18فروری کو اسلام آباد آرہے ہیں جہاں وہ افغان مسئلے کے حل کیلئے جاری مذاکراتی عمل میں شریک ہونگے۔جبکہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا ،تاہم پاکستان کی وزارت خارجہ کے ذرائع نےابھی تک پاکستان میں ہونے والے امریکا افغان مذاکرات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو کسی بات چیت میں شرکت کے لیے کوئی باقاعدہ دعوت نامہ نہیں ملا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد آنے والے وفد میں انس حقانی بھی شامل ہیں، جو حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے چھوٹے بھائی ہیں۔
تازہ ترین