• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویہ ساز کمپنیوں کا منشیات کی فراہمی میں ملوث ہونیکا انکشاف

اسلام آباد(بلال عباسی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس کے دوران کچھ ادویہ ساز کمپنیوں کا منشیات کی فراہمی میں ملوث ہونے کا نکشاف ہوا ہے جس پر کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد کو معاملہ پر قانونی کارروائی کی ہدایت کردی، بدھ کو میاں عتیق شیخ کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد نےتعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ ادویہ ساز کمپنیاں منشیات کی فراہمی میں ملوث ہیں، 3 ماہ میں منشیات کیخلاف ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور 700 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، مارکیٹ میں ادویات کی غیر قانونی فروخت کھلے عام جاری ہے، بغیر نسخے کے نہ بک سکنے والی ادویات باآسانی دستیاب ہیں، مارکیٹ میں نیند اڑانے والی ادویات باآسانی دستیاب ہیں، ادویات کے استعمال سے نوجوان 24 گھنٹے تک نہیں سوتے، کچھ ادویہ ساز کمپنیاں اس کالے دھندے میں ملوث ہیں،کمیٹی نے آئی جی کو قانونی کارروائی کی ہدایت کردی،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی چیئرمین میاں عتیق شیخ نے کہا میڈیکل سٹور پر کسی کو بھی کوئی بھی دوا دیدی جاتی ہے۔
تازہ ترین