• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے جمیل چوک کے قریب منی کوچ تیز رفتاری کے باعث روڈ بریکر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق پشاور کے جمیل چوک کے قریب منی کوچ کو حادثہ پیش آیا، حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی سے نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین