• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جیل حکام نواز شریف کو سخت سیکیورٹی حصار میں اسپتال لائے، اس موقع پر جیل سے اسپتال تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ جناح اسپتال میں بھی سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل اور جناح اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہونے والے مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے اس موقع پر نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے جناح اسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے کمرہ خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے میاں نواز شریف کی جناح اسپتال منتقلی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا تھا۔

تازہ ترین