• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا ، سرد موسم نے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا


کینیڈا میں سرد موسم نے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا،پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ سرد موسم کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا کینیڈامیں ڈرائیورز کو اُس وقت پیش آیا جب پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

یہ واقعہ کینیڈا کے صوبے اونتاریو کی ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب سخت سردی سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی اوریوں ایک نہ دو بلکہ بیس سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس خطرناک تصادم کے باعث کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاجبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہواتاہم کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

تازہ ترین