• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں غصیلی مرغی نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔

یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست ٹینیسی میں دیکھے گئے جہاں ایک مرغی کو جانے کس بات کا غصہ آیا کہ پہلے تو بیچ سڑک پر آکر دھرنا دیدیا اورپھر ٹریفک بلاک کردی اور یوں مسافروں نے پولیس کو بلالیا۔

پولیس اہلکاروں نے مرغی کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے اور پھر آفیسرز نے کریم پائی کے ذریعے بڑی مشکل سے مرغی کو قابو کیا۔

یوں پولیس اہلکار وں کی دوڑیں لگواتی غصیلی مرغی کی دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین