• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہر دم ساتھ رہنے والے بالی ووڈ اسٹارز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ویلنٹائن پر بھی پورا دن ساتھ گزارا، دونوں نے ایک دوسرے سے پیار کا اظہار مزیدار کھانوں کے ساتھ کیا۔

گزشتہ روز کی سوشل میڈیا کی افواہ نے دم توڑ دیئے، رنبیر اور عالیہ میں کائی جھگڑا نہیں ہوا ، کل ویلنٹائن کا خاص دن دونوں نے ساتھ ہی گزارا۔

رنبیر کپور نے ویلنٹائن ڈے پر اپنا سارا وقت عالیہ بھٹ کے نام کرتے ہوئے ان کو اپنے اپارٹمنٹ پر تینوں وقت کا کھانا کھلایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کے ذاتی شیف ’ہرش دکشت‘ نے ان مزیدار کھانوں کو تیار کیا۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ویلنٹائن مینو میں سالمن مچھلی، چاکلیٹ،چیریز اور ونیلا ٹرفلز اور مشرومز شامل تھے ۔


رنبیر کپور کے شیف ’ہرش دکشت‘کا کہنا تھاکہ رنبیر کو اُن کے ہاتھ کے پکے ہوئے کھانے بہت پسند ہیں اور کھانے کے معاملے پر وہ ان پر پورا بھروسہ کرتے ہیں اور انہیں اپنے پاس سے کبھی جانے نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی محبت کے چرچے گزشتہ سال سےخبروں میں ہیں اور رنبیر کے شیف کی جانب سے اکثر سوشل میڈیا پر دونوں کی تصویریں شیئرکی جاتی رہتی ہیں جن میں عالیہ کو رنبیر کی پسندیدہ ڈشز بناتے بھی دیکھا گیا ہے۔

تازہ ترین