• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورماڑہ ، پاک بحریہ نے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی


پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر سے شراب کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شراب کی یہ کھیپ سمندر کے ذریعے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی جس کی مالیت تقریباً20 ملین روپے ہے۔

مزید قانونی کاروائی کے لیے کھیپ کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔

آپریشن زیرک منصوبہ بندی، مسلسل نگرانی اور بہترین انٹیلی جنس کی بنا پر کامیاب رہا۔

پاک بحریہ سمندر میں امن واستحکام کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے پُرعزم اور ہر لمحہ تیار ہے۔

تازہ ترین