• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ بندوق اورفوج سے معاملہ حل نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی قافلے پر ہوئے کاربم حملے کے حوالے سے ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ اظہارخیال کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک آگے چلنے کا راستہ نہیں ڈھونڈا جائے گا پلوامہ جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران صحافی کی جابن سے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگانے اور بے تکےسوال پر فاروق عبداللہ نے سخت برہمی کا اظہاربھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ اس تحریک میں شامل ہو رہے ہیں، یہاں ہونے والے ہر واقعے کے لیے پاکستان کو الزام نہیں دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے کے نتیجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کار بم حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین