• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بھارت کشمیر میں کیے گئے اپنے مظالم چھپا رہا ہے‘‘


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں کیے جانے والے اپنے مظالم چھپا رہا ہے۔

ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی کوشش کی، کشمیری عوام کے جذبات کو جس طرح بھارت نے کچلا ، وہی اس مسئلے کی جڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک حلقہ انتخابات جیتنے کے لیے پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے، بھارت میں انتخابات جیتنے کےلیے پاکستان مخالف مہم جوئی سے ہم واقف ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق 6 رپورٹس چھپا دی ہیں، فاروق عبدللہ نے خود ان رپورٹس کو چھپائے جانے کا ذکر کیا اور منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کے جذبات کو کچلا ہے اور ان کی جدوجہد کو دبایا ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم بنیادی مسئلہ ہے ۔

تازہ ترین