• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوزک انڈسٹری میں لیڈی گاگا کی آمد 2008ء میں اسٹوڈیو البم The Fameکے ذریعے ہوئی۔ اس کے اگلے ہی سال اسی البم کو مزید نئے گانوں کے ساتھ The Fame Monsterکے نام سے ریلیز کیا گیا۔ وہ دن ہے اور آج کا دن، گزشتہ 11سال میں لیڈی گاگا نے اپنے لیے ایک شاندار پاپ کلچر ایمپائر قائم کردیا ہے اور اس کے البمز کی 27 ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ نیویارک میں پیدا ہونے والی لیڈی گاگا کا اصل نام اسٹیفنی جوئین اینجلینا جرمانوٹا ہے، لیڈی گاگا اس کا اسٹیج نام ہے اور دنیا اسے اسی نام سے پہچانتی ہے۔ وہ لائیو کنسرٹس میں بھڑکیلے ملبوسات زیب تن کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہے اور اسٹیج پر اس کا لائیو ایکشن بھی زیرِ بحث رہتا ہےکیونکہ وہ لائیو کنسرٹس میں رسیوں پر لٹک کر خطرناک اسٹنٹس بھی پرفارم کرتی ہے۔

میوزک کی دنیا میں لیڈی گاگا نے پیسہ بھی خوب بنایا ہے۔ ورلڈ ٹورز، سپر باؤل ہاف ٹائم شوز، وائرل ویڈیوز، ان سب چیزوں نے لیڈی گاگا کی دولت میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ اس نے زندگی میں ڈرائیونگ کافی دیر سے سیکھی، تاہم اس کے باوجود اس کے پاس دنیا کی چند بہترین گاڑیوں کا کلیکشن موجود ہے، جسے دیکھ کر ایک دنیا لیڈی گاگا پر رشک کرتی ہے۔ لیڈی گاگا کی گاڑیوں کے کلیکشن میں کلاسک سے لے کر ماڈرن سپر کارز تک شامل ہیں۔ مجموعی طور پر لیڈی گاگا کے پاس اس وقت19گاڑیاں موجود ہیں۔

COUPE DEVILLE

2016ء میں اپنے پانچویں اسٹوڈیو البم Joanneکو پروموٹ کرنے کے لیے ’ڈائیو بار ٹور‘پر لیڈی گاگا اپنی گلابی رنگ والی COUPE DEVILLEگاڑی میں پہنچی تھی۔ یہ کار 1955ء میں تیار کی گئی تھی۔ لیڈی گاگا سے پہلے یہ کار پاپ آئیکون مائیکل جیکسن کی ملکیت تھی۔

ROLLS-ROYCE PHANTOM

لیڈی گاگا صرف کلاسک وِنٹیج کاریں ہی پسند نہیں کرتی بلکہ وہ جدید اور پرتعیش کاروں کی بھی دیوانی ہے۔ لیڈی گاگا کے کلیکشن میں ایسی ہی ایک کار ’رولز رائس فینٹم‘ بھی ہے۔ لیڈی گاگاکو یہ گاڑی اس کے سائز، آرام دہ فیچرز اور لگژری کے باعث پسند ہے۔ دیگر کئی سیلیبرٹیز کے برعکس، جن کی رولز رائس ان کے ڈرائیورز چلاتے ہیں، لیڈی گاگا اپنی اس کار کو خود ہی ڈرائیو کرنا پسند کرتی ہے اور جب وہ ڈرائیونگ سیٹ پر ہوتی ہے، باہر سے بمشکل ہی نظر آتی ہے۔

LAMBORGHINI HURACÁN

لیڈی گاگار کی کار کلیکشن میں ایک کالے رنگ کی LAMBORGHINI HURACÁN بھی شامل ہے، جسے ڈرائیو کرکے وہ گزشتہ سال سپر باؤل ہاف ٹائم ایونٹ میں پرفارم کرنے پہنچی تھی۔ مایا دیوتاؤ ں کے قصے کہانیوں میں HURACÁN کا مطلب ’ہوا، طوفان اور آگ کے دیوتا‘ سے لیا جاتا ہے۔

PORSCHE BOXSTER

باکسٹر، پورش کے پراڈکٹ لائن کی ایک مناسب قیمت پر دستیاب اَپ اسکیل اسپورٹس کار ہے، جس کے بارے میں پورش کے چاہنے والوں کا خیال ہے کہ یہ دنیا کی کسی بھی بہترین اسپورٹس کار کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ لیڈی گاگا کے لیے یہ کار خریدنا ایک معمولی بات ہے، تاہم بلاشبہ، پورش باکسٹر لیڈی گاگا کے کار کلیکشن میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔

CHEVY NOVA SS

لیڈی گاگا دنیا کی ہر کلاسک وِنٹیج کار اپنے گیراج میں رکھنا چاہتی ہے، جس کا ایک ثبوت ان کے پاس نیلے رنگ کی الیکٹرک ’شیوی نووا ایس ایس‘ کا ہونا ہے۔لیڈی گاگا کو میڈونا کی وارثہ کہا جاتا ہے، ایسے میں اس کے لیے اس خوبصورت کلاسک کار پر ایک خاص رقم خرچ کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔

FORD BRONCO

فورڈ کی یہ جنگلی جیپ اپنی انفرادیت اور تخلیقی ڈیزائن کے باعث کسی آرٹسٹ کے موڈ یا ذوق کی عکاسی کرتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس جیپ نے لیڈی گاگا کے کار کلیکشن میں جگہ بنالی ہے۔ لیڈی گاگا نے یہ جیپ اپنے سپرہٹ سِنگل Perfect Illusionمیں بھی استعمال کی ہے۔

LINCOLN CONTINENTAL

لِنکن کانٹی نینٹل کو لیڈی گاگا کے کلیکشن میں موجود سب سے مشہور گاڑی سمجھا جاتا ہے،جسے وہ سب سے زیادہ استعمال کرنا پسند کرتی ہے۔1965ء کا یہ کلاسک وِنٹیج ماڈل باہر سے آف وائٹ اور اندر سے قرمزی (Burgundy)رنگ کا حامل ہے۔ اس Convertibleگاڑی کی چھت کو ’رول بیک‘ کرکے بغیر چھت والی بنایاجاسکتا ہے۔

CHEVROLET EL CAMINO

شیورلے کی ایل کامینو، لیڈی گاگا کے کلیکشن میں شامل ایک اور کلاسک کار ہے۔ اس ٹرک نما کار کو لیڈی گاگا نے اپنے موڈ کے مطابق Modifyکروایا ہے، جس کے بعد اس کے بیج اور ڈور ہینڈل ختم کردیے گئے ہیں، ٹائر بڑے سائز کے لگائے گئے ہیں اور اسے نیا چارمنگ بلیک رنگ دیا گیا ہے۔

FORD MUSTANG

یہ لیڈی گاگا کے کار کلیکشن میں شامل ایک اور شاندار گاڑی ہے۔ آئیوی سبز رنگ، فورڈ کی میراث ہے اور لوگ اس کار کو دیکھ کر رشک کرتے ہیں۔ یہ بھی Convertible گاڑی ہے اور لیڈی گاگا اسے ٹاپ لیس ڈرائیو کرنا پسند کرتی ہے۔

تازہ ترین