چینی بچی سامان چیک کرنے کی ایکسرے مشین میں گھس گئی۔
چینی بچوں کا شرارتوں میں کوئی ثانی نہیں جس کے سبب وہ خود کو مشکل میں بھی ڈال لیتے ہیں ۔
بعض اوقات چینی بچے ایسی حیرت انگیز شرارتیں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ویڈیو میں نظر آنے والی اس بچی کو ہی دیکھ لیں جو سامان چیک کرنے کی ایکسرے مشین میں جا بیٹھی ہے۔
یہ مناظر چین کے ایک ریلوے اسٹیشن پر اس وقت دیکھے گئے جب اپنے والد کے ساتھ آنے والی بچی نظر بچا کر ایکسرے مشین میں گھس گئی اور خود ہی نکل آئی۔
بچی کو ایکسرے مشین سے نکلتے دیکھ کر جہاں عملہ حیران رہ گیا وہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔