• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٓآسٹریلین جوڑے نے اُگائی سب سے بڑی’ گوبھی‘


آسٹریلین جوڑے نے 9 مہینے کی انتھک محنت سےاس سال کی سب سے بڑی گوبھی اُگانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

آسٹریلوی ریاست تسمانیا سے تعلق رکھنے والے روزمیری نارووڈ اور اُن کے شوہر سین کیڈمان نے اپنے باغیچے میں اتنی بڑی گوبھی اگائی ہے جس سے دو ہفتوں تک مہمانوں کی خوب خاطر مدارت کی جاسکتی ہے۔

انہوں نےگزشتہ سال اپریل میںاپنے گیسٹ ہاؤ س میں گوبھی کو اُگانے کا عمل شروع کیا اور11 مہینےتک اُس کی دیکھ بھال کرنے کے بعد اُنہیں محنت کا صلہ مل گیا۔

جوڑے نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی ایسی گوبھی اُگانے کا خواہش مند ہے تو اس کو اُگانے کا بہترین موسم بہار کا ہےکیونکہ اس موسم میں بارشیں ہوتی ہیں اوریہ موسم گرمیوں کا دعوت نامہ بھی لے کر آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سال بھر انہوں نے کیڑے مکوڑوں اور تتلیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اس کے ارد گرد جال لگادیا تھا۔

تازہ ترین