• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبز چائے کا زیادہ استعمال مضر صحت کیسے؟


سبز چائے کے بے شمار فائدوں سے زیادہ تر لوگ واقف ہوتے ہیں تاہم اس کے کثیر استعمال سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

،سبز چائے کا استعمال کولیسٹرول کوکنٹرول اور شریانوں میں خون کی روانگی کو بہتر بنا کر دل صحت مند رکھتا ہے۔اس کے علاوہ وزن کم کرنے کیلئے ر وزانہ ایک کپ سبز چائے کا ر آمد ثابت ہوتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے ایک دن میں 75–سے 100 کیلوریز کو جلاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سبز چائے کے ٹی بیگ کو گیلا کرکے آنکھوں پر پندرہ سے بیس منٹ تک رکھا جائے تو اس سے سوجی ہوئی آنکھوں کو بے حد سکون ملتا ہے ۔

سبز چائے کیسے نقصاندہ ہے؟

چائے کی طرح سبز چائے میں بھی کیفین پائی جاتی ہے جس کا زیادہ استعمال انسانی صحت کونقصان پہنچا سکتاہے۔ایک دن میں دو کپ سبز چائے کا استعمال ٹھیک ہے لیکن اس سے زیادہ استعمال سے انسان کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔

سبز چائے کے پودے میں ایلومینیم پایا جاتا ہے جو اعصابی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

زیادہ سبز چائےپینے والوں کے دل کی دھڑکن ا کثر تیزرہتی ہے جس سے بعض اوقاتبلڈ پریشربڑھ جاتا ہے۔

اس کے بکثرت استعمال سے گھبراہٹ، سستی، کمزوری، سردرد اور بھوک کی کمی ہو جاتی ہے، معدے میں تیزابیت اور گرمی بڑھ جاتی ہے۔ قبض کی شکایت بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے رطوبیش خشک ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات قے اور متلی بھی ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق خالی پیٹ سبز چائے پینے سے جگر کی بیماری ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین