• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم لیام لیونگ اسٹون، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارہ، محمد رضوان، سکندر رضا، عماد وسیم (کپتان)، محمد عامر، عثمان شنواری، سہیل خان اور عمر خان پر مشتمل ہے۔

ملتان سلطانز میں شان مسعود، ٹام موریس، لاری ایوانس، شعیب ملک(کپتان)، آندر رسل، شاہد آفریدی، کرس گرین، جنید خان، حماد اعظم، محمد عرفان اور محمد الیاس شامل ہیں۔

عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز اپنی مضبوط بیٹنگ لائن بھروسہ کریں گے جس میں ٹی 20 کرکٹ کے بہترین بیٹسمین بابر اعظم اور نمبر دو رینکنگ بیٹسمین کولن منرو بھی شامل ہیں۔

کراچی کنگز کو لیام لیونگ اسٹون اور اسامہ میر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار میڈیم پیسر سہیل خان اور روی بوپارا کی بھی خدمات حاصل ہیں۔

علی ترین کی اونر شپ میں ملتان سلطان کو بوم بوم آفریدی سے توقعات وابستہ ہیں۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

تازہ ترین