• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو تکلیف دینے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا کہ ‎نوازشریف کو ذہنی تکلیف دینے کے لیےایسے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں عارضہ قلب کا علاج میسر نہیں ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایسے اسپتال میں نواز شریف کو منتقل کرنا افسوس ناک اقدام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے تشکیل کردہ بورڈ نے خود تصدیق کی ہے کہ نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہيں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو وہاں رکھاجائے جہاں24 گھنٹے عارضہ قبل کی طبی سہولتیں موجوہوں۔

تازہ ترین