• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی ضمانت کے عدالتی فیصلےکا احترام کرتے ہیں ، نعیم الحق

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی ضمانت سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں شہبازشریف بطورقائدحزب اختلاف عوام کی بہتری کے لیے کردار ادا کریںگےجس سےقانون سازی میں مدد ملے گی۔

نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں آج تک ہونیوالے تماشے اور ذاتیات پر حملے ختم ہوں، مثبت رویے سے قوم کو یہ تاثر ملے گا کہ قومی اسمبلی ایک سرکس نہیں ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ اپوزیشن سے مثبت اشارے ملے تو عمران خان ایوان میں ایک جامع تقریر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما وہی موقف اختیار کریںگے جون لیگ کا اس حوالے سے ہوگا۔

تازہ ترین