• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا دورہ سرمایا کاری کے لیے تاریخی ہوگا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت سے پوری طور پر نہیں نکلے، لیکن کچھ حد تک نکل آئے ہیں، سعودی ولی عہد کا دورہ سرمایہ کاری کے لیئے انتہائی اہم اور تاریخی ہوگا ۔

قبائلی اضلاع میں صحت کارڈز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی دولت بڑھے گی تو ہی بیرونی قرضے ادا کرسکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں غربت میں کمی کا پروگرام لارہے ہیں ۔ بی آئی ایس پی سمیت تمام پروگرامز کو نئے پروگرام میں ضم کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو قرضوں کے مسئلے میں گھرے ہوئے تھے، ان مسلوں سے اب بھی پوری طرح نہیں نکلے ہیں ، البتہ سر پانی سے نکل آیا ہے۔

تازہ ترین