• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد 17 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں ۔

شہزادہ محمد بن سلمان 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

دفتر خارجہ نے دورے میں تبدیلی کی تصدیق کر دی ہے ۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی ملاقاتوں کے پروگرام کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،سعودی ولی عہد چار طیاروں کے ساتھ لینڈ کریں گے جبکہ ان کے پروٹوکول کیلئے 300 لینڈ کروزرز مختص کئے ہیں۔

16 فروری کو آمد پر وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔

تازہ ترین