• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک سعودی سپریم کونسل قائم کردی گئی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل قائم کی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب اور وزیراعظم عمران خان پاکستان کی جانب سے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی نگرانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری گزشتہ 10سال کےدوران ہونےوالی سرمایہ کاری سےزیادہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی شہزادے کے استقبال کے لیے وزیراعظم خود ایئرپورٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے دوستی کے لیےحکومت اوراپوزیشن اکٹھی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین