• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

البانیا :اپوزیشن پارلیمنٹیرین نے وزیر اعظم پر سیاہی پھینک دی

البانیا کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ایک ایم پی نے وزیر اعظم پر سیاہی پھینک دی۔


اجلا س کے دوران ممبر پارلیمنٹ وزیر اعظم ایڈی راما(Edi Rama) کے قریب پہنچا اور سیاہی سے بھری بوتل وزیر اعظم پر اْچھال دی جس سے انکے چہرہ اور کپڑے خراب ہوگئے۔

حملے پر وزیر اعظم نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کرسی پر ہی بیٹھے رہے جبکہ سیاہی پھینکنے والے رکن کو 10روز کیلئے معطل کردیا گیا۔

تازہ ترین