• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی بہتری کیلئے سعودی امداد مخلصانہ دوستی کا ثبوت ہے، مفتی نعیم

کراچی (پ ر)معروف مذہبی اسکالر،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہےکہ پاک سعودیہ مضبوط تعلقات امت مسلمہ کیلئے اہمیت کے حامل ہیں ، معیشت کی بہتری کیلئے سعودی امداد مخلصانہ دوستی کا ثبوت ہے،سعودیہ اور پاکستان ایک دوسرے کی مشکل کے ساتھی ہیں ۔ مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کی باہم رقابتوں اور دوریوں سے عالم اسلام کو نقصان پہنچا ہے تمام مسلم حکمرانوں کو حرم کے سائے میں متحد ہوکر امت مسلمہ کے مسائل کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ،مسلم ممالک کے باہم دوریوں کا فائدہ ہمیشہ اسلام دشمن قوتیں اٹھاتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے اتحاد بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین