• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکلر ریلوے کیلئے 11کلومیٹر رقبےسے تجاوزات ختم کر دیں ،جنگ فورم

کراچی (جنگ فورم نیوز)تجاوزات قائم کرنے والوں نے شہریوں کے حقوق غصب کر رکھے تھے، انہدامی کارروائیوں کے دوران کسی کو خراش تک نہ آئی اور نہ کسی کا مالی نقصان ہوا، متاثرہ کرائے داروں کو بہت جلد شہر کے مختلف مقامات پر دکانیں فراہم کی جائیں گی، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے 11کلومیٹر تک کے علاقے سے تجاوزات کا صفایا کروادیا، ان خیالات کا اظہار کراچی بلدیہ عظمیٰ کے میونسپل کمشنر، ڈاکٹر سیف الرحمٰن اورمعروف ٹائون پلانر اور اربن ریسورس سینٹر کے چیئرمین، عارف حسن نے گزشتہ دنوں دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن میں ’’تجاوزات کے خلاف آپریشن ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ جنگ فورم میں کیا۔ فورم کی میزبانی محمد اکرم خان نے کی۔ اس موقع پرڈاکٹر سیف الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ایمپریس مارکیٹ میں موجود کے ایم سی کے کرائے داروں کو آپریشن سے پہلے ہی کرائے کا معاہدہ ختم کرنے سے متعلق مطلع کر دیا تھا۔ شہر کو 40سال پرانی حالت میں بحال کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے۔ معروف ٹائون پلانر اور اربن ریسورس سینٹر کے چیئرمین، عارف حسن کا کہنا تھا کہ کراچی کا بیش تر حصہ تجاوزات پر مشتمل ہے۔ 1951ء سے اب تک کراچی بندرگاہ کے رقبے میں 30گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے تجاوزات میں اضافہ ہوا۔ شہر کا اصل مسئلہ گنجانیت نہیں، بلکہ ناقص منصوبہ بندی ہے۔ہزاروں دکانیں مسمار کر کے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنا نہایت شرمناک بات ہے۔
تازہ ترین