• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسپتالوںمیں ہڑتال جاری،آپریشن بھی ملتوی،مریض بے حال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبے بھر میں سندھ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تیسرے روز(جمعے )کو بھی ہڑتال کی اور اوپی ڈی اور آپریشن تھیٹر کا بائیکاٹ کیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کے ساتھ مذاکرات کیے گئے جو کامیاب نہ ہوسکے اور ڈاکٹروں نے ہفتے کو بھی احتجاج و ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ جمعے کوڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث جناح اسپتال ، ڈاکٹر روتھ فاؤسول اسپتال ،قومی ادارہ صحت برائے اطفال،لیار ی جنرل اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کی اوپی ڈی کے باہر مریضوں کا رش لگ گیا، معمول کے آپریشن بھی  ملتوی کر دئے گئے  مریض بے حال ہو گئے۔
تازہ ترین