• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے کے منصوبے راتوں رات نہیں ہوتے، قمرزمان کائرہ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے منصوبے راتوں رات نہیں ہوتے، شہباز شریف ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ سعودی عرب سے معاہدوں کی بات پہلے سے چل رہی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا دوست ہے۔ ولی عہدکاجتنا شاندار استقبال ہو اچھا ہے۔ تمام جماعتیں استقبال میں ساتھ ہوتیں تو اس سے مہمان کی عزت افزائی ہوتی۔ اگر حکومت نے اپوزیشن کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے تو غلط کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا رہا ہونا کوئی رہائی نہیں ضمانت ہے۔ شہباز شریف وزیر نہیں کہ الزام کی بنیاد پراستعفا دیں۔ ان کے پاس کون سے انتظامی اختیارات ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہم یہ تو نہیں کہتےکوئی ڈیل ہوئی لیکن حالات جس طرف جا رہے ہیں اس سے قیاس آرائیاں بڑھی ہیں۔

تازہ ترین