• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تماشائی گرائونڈ آئیں، سپر لیگ کوکامیاب بنائیں، وسیم اکرم

دبئی (نمائندہ خصوصی) وسیم اکرم نے شائقین کرکٹ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے میچ دیکھنے گرائونڈ آئیں اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائیں۔ جمعے کو ایک بیان میں وسیم اکرم نے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی شائقین سے کہا کہ یہ ہماری اور ہر پاکستانی کی لیگ ہے، لیگ میں شامل تمام چھ ٹیموں کے مالکان پاکستانی ہیں۔ آپ چاہے میچز دیکھنے کے لیے دبئی، شارجہ یا ابوظہبی کے اسٹیڈیم آئیں یا پاکستان آئیں، چاہے ٹیلی ویژن پر میچ دیکھیں، بس اس لیگ سے لطف اندوز ہوں۔ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد میں سخت محنت صرف ہوتی ہے لہٰذا ایک معمولی ملازم سے لے کر پی سی بی چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے تمام ذمے داران تک ہر فرد تعریف کا مستحق ہے۔

تازہ ترین