• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ کشمیر سے نکل جائے، بھارت کا ظلم اور دہشت گردی کشمیریوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے، بھارت کی ساتھ لاکھ فوج مٹی بھر نوجوانوں جنہوں نے پتھر اٹھا رکھے ہیں ان کے سامنے بے بس ہے۔ پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملہ سے بھارت بوکھلاکر چیخ و پکار کر رہا ہے پاکستان پر من گھڑت اور بے بنیاد الزام لگا رہا اس میں کوئی پاکستانی فوجی شامل نہیں ہے بھارت اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات اور بھارتی دہشت گردی سے ہٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر ایک حقیت ہے بھارت کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر بھارت کا قبرستان بننے پر بھارت کے اندر سے آوازیں آٹھ رہی ہیں کہ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے بھارت نہیں اگر کوئی غلطی کی کوئی فوجی تصادم ہوا تو کشمیری پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے بھارت نے تمام ظالمانہ حربے اور ہتھکنڈے استعمال کر لیے ہیں بھارت اپنے نا پاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکا بھارت کے لیے ایک ہی راستہ ہے کہ وہ مذاکرات اور امن کا راستہ اختیار کرے ۔ محمد غالب نے کہا کہ مسلہ کشمیر خطے کے امن کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے کشمیری عالمی معاہدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیںبھارت کے حکمرانوں نے کشمیریوں سے وعدے کر رکھے ہیں اور بھارت ظلم اور دہشتگردی سے اپنا غاصبانہ قبضہ قائم نہیں رکھ سکتا اور کشمیر کے حالات بھارت اور پوری دنیا کے لیے قبل غور اور لمحہ فکریہ ہیں اور بھارت کسی بڑی غلطی کا ارتکاب کرنے سے گریز کرے۔
تازہ ترین