• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیرس (رضا چوہدری) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے دی لاشپل کے علاقے سے1944ء دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے والا بم برآمد ہوا جس کو ناکارہ بنانے کےلئے پورٹ دی لاشپل کے پورے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے اس علاقہ میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ ٹرین، میٹرو، بسوں سب کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں یہ بم کتنی طاقت کا ہے اگر نکارہ بناتے ہوئے پھٹ جائے تو کتنا علاقہ متاثر ہوسکتا ہے، قبل ازیں بھی پیرس کے مختلف علاقوں سے دوسری عالمی جنگ کے موقع پر داغے گئے بم برآمد ہو چکے جو زندہ تھے اور ان کو ناکارہ بنایا جاچکا ہے، حالیہ برآمد ہونے والا بم زندہ ہے علاقے کو خالی کرانے اور ٹریفک کی آمدورفت بند کرنے سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق ہفتے یا اتوار کو اس بم کو ناکارہ بنایا جائے گا۔
تازہ ترین