• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا نیٹو کو اپنی سائبر صلاحیت تک رسائی دینے کا اعلان

برسلز(اے پی پی)جرمنی نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو اپنی سائبر صلاحیت تک رسائی دینے کا اعلان کردیا ہے۔ جرمن حکام نے گزشتہ روز نیٹو وزرائے دفاع کی کانفرنس کے موقع پر مختلف اتحادی ممالک سے بات چیت میں واضح کیا کہ جرمنی اپنی سائبر صلاحیتوں تک نیٹو کے رکن ممالک کو رسائی دے گا تاکہ وہ ہیکنگ اور الیکٹرانک وارفیئر سے نمٹ سکیں۔ نیٹو سائبر سپیس کو بڑا جنگی محاذ قرار دیتا ہے اور اس کا کہنا ہے روس اور چین جیسے ممالک سے زمین، فضا اور سمندر کو لاحق خطرات کے علاوہ سائبرسپیس کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ جرمن وزیردفاع نے اس موقع پر کہا کہ جس طرح نیٹو ممالک کی مدد کے لیے بری، بحری اور فضائی افواج مہیا کی جاتی ہیں، اسی طرح سائبر صلاحیتیں بھی بانٹی جائیں گی۔
تازہ ترین