• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈامیں داعش سے تعلق کے الزام میں خاتون کو 7 سال قید

اوناوا(اے پی پی)کینیڈا کی ایک عدالت نے دہشت گردی میں ملوث شدت پسند گروپ داعش کے ساتھ تعلق کے الزام میں ایک خاتون کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 34 سالہ خاتون پر 2017ء کو ٹورنٹو میں ایک شاپنگ مال میں حملے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔ جسے کینیڈین پولیس نے جون 2017ءکو حراست میں لیا اور اس پر غیرقانونی طور پر ملک سے باہر سفر، دہشت گرد تنظیم سے تعلق، گالف سٹک سے دو بار حملوں اور ٹوکے سے قاتلانہ حملے کے الزامات عائد کئے گئے۔ انٹاریو کی سپریم کورٹ کی خاتون جج مورین فورسٹیل کا کہنا ہے کہ خاتون کو ایک دماغی بیماری لاحق ہے اور اس مرض کے شکار افراد آسانی سے انتہا پسندوں کا چارہ بن جاتے ہیں، تاہم ساتھ ہی خاتون جج نے کہا کہ ملزمہ نے جن جرائم کا ارتکاب کیا ہے اس پر اسے معاف نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین