• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز میںجرائم کی شرح بڑھ گئی، دسمبر میں 426مقدمات درج

لیڈز ( ندیم راٹھور ) کسی بھی رہائشی علاقہ اور جگہ کو پرکھنے کے معیارات میں وہاں موجود سہولیات اور عوامی بہبود کی ترجیحات کے ساتھ ساتھ وہاں رائج احساس تحفظ اور جرائم کی شرح کو بھی پیش رکھنا ہوتا ہے ۔ بدقسمتی سے پچھلے کچھ برسوں سے ملک بھر میں عدم تحفظ کا احساس اور جرائم کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے ۔ لیڈز شہر کے حوالے سے پولیس کے حال ہی میں پچھلے دسمبر کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو رپورٹ ہونے والے جرائم اور متشدد کارروائیوں کے اعدادوشمار کے مطابق سٹی سنٹر میں محض دسمبر 2018 میں 426 جنسی ، جسمانی اور دیگر جرائم کے مقدمے درج کئے گئے جو کسی بھی دوسرے علاقے سے کہیں زیادہ ہیں ۔ ہیئر ہلز اور گپٹن ایسے ہی 201 درج شدہ مقدمات کے بعد دوسرے ، برآملے 170 کے ساتھ تیسرے ، آرملے 139 کے ساتھ چوتھے ، ہیڈنگلے اور ہائیڈ پارک 112 کے ساتھ پانچویں ، مورلے 98 ،ہارس فورتھ 88، ہنزلٹ 82 ، اور ہول بیک 59 درج شدہ مقدمات کے ساتھ بالترتیب چھٹے ، ساتویں ، آٹھویں اور نویں نمبر پر رہے ۔ یاد رہے کہ موجودہ کنزرویٹو حکومت کی مسلسل فنڈز کی کٹوتیوں نے دیگر تمام اداروں اور افراد کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔ وقت اور وسائل کی کمی ان جرائم کے بڑھنے کی بڑی وجہ ہے ۔
تازہ ترین