• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو نوجوانوں کو منشیات اور اسلحہ کے جرائم پر17سال جیل کی سزا

لوٹن (شہزاد علی) بیڈفورڈ کے دو نوجوان افراد کو منشیات اور آتشیں اسلحہ کے جرائم پرکُل17 سال جیل بھیجے جانے کی سزائیں
سنائی گئی ہیں۔ ان کو ایک مسروقہ کار ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا تھا۔ 19 سالہ حبیب گوہر اور 20 سال کے حسن نذیر کو کوئین پارک بیڈفورڈ پر گزشتہ سال جنوری میں ابتدائی طور پر کیمبرج شائر سے چوری کی گئی گاڑی چلانے پر روکا گیا تھا لیکن جب تین روز بعد پولیس نے حبیب گوہر کے گھر کی تلاشی لی تاکہ کار کی چابیاں برآمد کی جائیں تو دوران تلاشی پولیس کو ایک گن ، تین راؤنڈ آف ایمونیشن، منشیات اور نقدی کے علاوہ منشیات سے منسلک اشیاء برآمد کیں جب کہ مسروقہ گاڑی سے کریک کوکین،حشیش، ہیروئن اور فائر آرمزسے متعلق میگزین بھی برآمد ہوئے، دونوں کو جمعرات کے روز لوٹن کراؤن کورٹ سے سزائیں سنا ئی گئی ہیں۔ گوہر کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے حسن نزیر کو نو سال قید میں رکھنے کی سزا دی گئی، پولیس نے تبصرہ کیا ہے کہ وہ اپنی کمیونٹیز میں منشیات سے منسلک سرگرمیوں اور متشددانہ رویوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین