• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے، کبیر حسین شاہ

مانچسٹر (پ ر) خطہ پوٹھوار کے نامور سپوت کیپٹن شبیر شہید فاتح چھمب کے بھائی کبیر حسین شاہ اختر جو چند دن پہلے مانچسٹر پہنچے ہیں،نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے نہتے اور کمزور کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے8لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا ہے۔جہاں ہزاروں نوجوان شہید ہوچکے ہیں، عفت مآب کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے، لاکھوں لوگ اپاہج اور اندھے ہوچکے ہیں، گھروں کو اور املاک کو تباہ کیا گیا، معصوم بچوں اور بوڑھوں کو شہید کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہورہی ہے، اہلیان کشمیر خوف و دہشت کی فضا میں زندگی گزار رہے ہیں، ہم کشمیریوں کی لازوال جدوجہد اور عظیم قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، بھارت کی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کرسکی، تحریک آزادی تیز تر ہوتی جارہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزاد ہوکر اپنی منزل پالیں گے۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور انسانی ہقوق کی عالمی تنظیمیں اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت پر اپنا دبائو ڈالنا چاہیے۔
تازہ ترین