• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریامیں ایئرشو کے دوران طیارہ جھیل میں جاگرا

ویانا(آئی این پی )آسٹریا میں ایئرشو کے دوران حادثہ پیش آیا، طیارہ پھرتیلے انداز میں کرتب دکھاتے ہوئے جھیل میں جاگرا۔تفصیلات کے مطابق پرفارمنس کے دوران پائلٹ ایک سو اسی ڈگری پر اسٹنٹ کرنا چاہا تو طیارے پر قابونہ رکھ سکا اور سیدھا جھیل میں جا گرا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا، وولف گینگ نامی جھیل کے بجائے طیارہ اگر زمین پر گرتا تو جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا۔حادثے میں پائلٹ کو معمولی چوٹ آئی، پائلٹ کا کہنا تھا کہ 180 ڈگری پر جہاز اڑانے اور کرتب کے باعث کنٹرول کھو بیٹھا اور طیارہ جھیل میں جاگرا۔بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے پائلٹ کو ریسکیو کیا اور جہاز کو بھی نکال لیا گیا، انتظامیہ کے مطابق طیارہ معمولی مرمت کے بعد زیراستعمال ہوگا۔خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں آئر لینڈ کے علاقے بوگ لینڈ میں پیراشوٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تازہ ترین