• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کی تکنیکی جدت کے ذریعے چین کی کامیابیوں کی تعریف

لندن (پی پی آئی ) بل گیٹس نے عالمی ترقی میں تکنیکی جدت کےذر یعے چین کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیٹس فائونڈیشن چین کی حمایت جاری رکھے گی اور دنیا بھرکے لوگوں کے بہتر مستقبل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کریگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دی بلاینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نےایک کھلا خط شائع کیا جس میں گیٹس نے عالمی ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میںچین کے کردار و حصے کی تعریف کی اور بین الاقوامی برادری سے تکنیکی جدت پر توجہ مرکوز کرنے اور عالمی مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔بل گیٹس کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے زراعت، بجلی، مینوفیکچرنگ، نقل و حمل، اور تعمیر کے پانچ اہم میدانوں میں نقصان دہ گیس واشیا کی نکاسی صفر تک کرنالازمی ہے. ان شعبوں میں مزیدسرمایہ کاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین