• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازخودنوٹسز کیسز میں فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دیاجائے،پاکستان بارکونسل

لاہور(خبرنگارخصوصی)پاکستان بار کونسل نے از خود نوٹسز کے کیسز میں فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دینے کا مطالبہ کردیا پاکستان بار کونسل کا اہم اجلاس لاہور ہائیکورٹ بار کے کشمیر ہال میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ نے کی اجلاس میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل،ممبر جوڈیشل کمیشن ،ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ ،احسن بھون،کامران مرتضی،یاسین آزاد سمیت سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے شرکت کی۔پاکستان بار کونسل نے متفقہ طور پر مطالبہ کیاکہ ازخودنوٹسز کے کیسز میں فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دیاجائے جبکہ ازخود نوٹسز کی سماعت کرنے والے بینچز میں چاروں صوبوں سے ججز کو نمائندگی دیکر بینچ میں شامل کیاجائے ۔پاکستان بار کو نسل نے یہ مطالبہ کیا کہ انصاف کی بروقت یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین