• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیرریلویزکا وزیربحری امور کے ساتھ مل کرکام کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر صدر دفتر میں وفاقی وزیر میری ٹائم علی حیدر زید ی ، مشیر مولوی محمود ، جئیر مین کے پی ٹی نے استقبال کیا،کے پی ٹی کے دفتر میں ریلوے اور کے پی ٹی کے حکام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں دو نوں وزرتوں کے امور پر اور مشترکہ منصوبوں پر با ت چیت ہوئی، اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی نے بندرگاہ کے منصوبوں کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا، اس موقع پر فریٹ کوریڈور، بلک کارگو ٹرمینل، خصوصی اقتصادی زون اور ایل این جی کمپلیکس پر بھی بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کو کارگو لفٹنگ کے حوالے سے موجود مواقع پر بھی بریفنگ میں روشنی ڈالی گئی، وفاقی وزیر ریلویز نے وفاقی وزیر بحری امور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ریلویز کی کارکردگی کوبڑھایاجا سکے۔
تازہ ترین