• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانجھا پنجاب بینڈ اور ڈمی علی عظمت کی ”خبرناک“ میں سُروں کیساتھ انٹری!

کراچی (جنگ نیوز) سانجھا پنجاب بینڈ کی ٹیم اور ڈمی علی عظمت ہفتے کو جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ کی رونق بڑھائیں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے سانجھا پنجاب بینڈ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ہمارا بینڈ ”ٹوکن آف لو“ ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ میں تو صرف خوبصورتی ہے اصل حسن تو لالی وڈ میں ہے۔ بالی ووڈ ”پنجابی تڑکے “ کے بنا ادھوری ہے۔ ”نوعمر دلہن نے بڈھے دولہا کو چونا لگا دیا اور موسیقی کے سُروں میںلاہور لاہور اے “کو بھی ”خبرناک“ کا حصہ بنایا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔
تازہ ترین