• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیبس پر نظرثانی کریں گے، گیس قیمتیں بڑھانے کیلئے IMF کا دبائو ہے، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وزیرپٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب 10ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا‘ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس سمیت 10 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ،سعودی عرب کے ساتھ معاہدے اور گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام سے پاکستان کو تیل درآمد کی مد میں ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی، آئی ایم ایف جنوری سے گیس کی قیمتیں بڑھانے کے لیے دبائو ڈال رہا ہے ،اضافی گیس بلوں کے معاملے کی انکوائری اور آڈٹ کر رہےہیں ، گیس سلیبس پر نظرثانی کریں گے ، سعود ی ولی عہد کا دورے سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا، جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سفارتی میدان میں کامیابی کے باعث اگلے ماہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان آ رہے ہیں ، سعودی عرب پاکستان میں گوادر کے ساحل پر توانائی کے متبادل ذرائع کے شعبے میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے جسے پاکستان کی توانائی کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کی صلاحیت دو سے تین لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔

تازہ ترین