• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی نگرانی سعودیہ پاک سپریم کوآرڈینیشن کونسل کرے گی، مشیر تجارت

اسلام آباد (ناصر چشتی) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے کے دوران مفاہمت کی چار درخواستوں پر دستخط ہوں گے،پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی نگرانی سعودیہ پاک سپریم کوارڈینیشن کونسل کریگی ، وزیراعظم عمران خان،شہزادہ محمد بن سلمان کونسل کے چیئرمین ہوں گے ،بزنس کو آسان بنا دیا ،وقت سرمایہ کاری کا ہے،ایران کو بھی سرمایہ کاری کی آفر ہے ملک میں سکیورٹی اہم عنصر ہے اور سروے بتا رہے ہیں کہ حالات بہت نارمل ہیں،گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں مشیر تجارت نے بتایا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی نگرانی سعودیہ پاک سپریم کوارڈینیشن کونسل کرے گی جس میں وزیراعظم عمران خان اورشہزادہ محمد بن سلمان چیئرمین ہوں گے ،اب وقت سرمایہ کاری کا ہے پاکستان میں بزنس کرنے کو آسان بنا دیا گیا ویزا کی پابندی نرم کر دی ہے، انہوں نے بتایا کہ سعودیہ کی طرف سے آنے والی سرمایہ کاری کے لئے ہم خود وہاں گئے تھے نواز شریف کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں کہ ان کے دورے میں منصوبوں پر بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہاں پر سعودیہ خالصتاً کمرشل بنیادوں پر سرمایہ کاری کر رہا ہے ، ایم او یوز کے بعد وہ اس پر فزیبلٹی سٹڈی کرائیں گے جس کے بعد کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی بعد میں پتہ چلے گا وہ ایک ارب کی بھی ہو سکتی ہے اور 8 ارب کی بھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان سے اس مسئلہ پر بھی بات ہوئی ہے کہ آئل کی ضرورت لاہور اور کراچی میں ہے گوادر سے یہاں لانے کے معاملہ پر بھی فزیبلٹی سٹڈی کے بعد بتائیں گے وہ دیگر ممالک کو بھی مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں ہارون شریف نے بتایا کہ طویل المدتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہو گی انہوں نے بتایا کہ سعودیہ کو بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے رعایت دی جائیں گی ، ملک کا بھی فائدہ دیکھا جائے گا۔

تازہ ترین