• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی پیکج پاکستان کیلئے مددگار،طویل المدت فوائد ہونگے، شہباز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب کا معاشی پیکج فراخدلانہ ہے جو پاکستان کیلئے بہت مددگارہوگا اور اس کے طویل المدت فوائد ہونگے ‘پا کستا ن کے عوام یہ فراخدلی کبھی نہیں بھول سکتے ‘ پاکستان اور سعودی عرب میں معاشی شراکت داری امت مسلمہ کے مفاد میں ہے۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ولی عہد اورمعزز سعودی مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں‘ پورا پاکستان سعودی بھائیوں کی آمد کا پرتپاک خیر مقدم کرتا ہے‘سعودی عرب پاکستان کا قابل اعتماداور مشکل گھڑی میں کام آنے والا بڑا بھائی ہے۔

تازہ ترین