• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرمت( مینٹنس) کے نام پر بجلی کی طویل بندش ،شہریوں کی ’’مرمت ‘‘کا نیا طریقہ کار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے مرمت( مینٹس) کے نام پر بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کی مرمت کا نیا طریقہ کار اختیار کرلیا ہے، جمعے کو شہر کے کئی علاقوں میں مینٹس کے حوالے سے طویل بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی گئی، کے الیکٹرک زرائع کا کہنا ہے کہ موسم گرما سے قبل نظام میں ہونے والی خرابی کو دور کرنے کے لئے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہریوں کا موقف ہے کہ کے الیکٹرک کے حکام کسی بھی بہانے سے شہریوں کو تنگ کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہے،برسوں سے ادارے پر حکمرانی کرنے والے جدید تار ڈالنے کے باوجود نظام میں بہتری نہیں لاسکےجمعے کو نظام میں خرابی کو دور کرنے کے لئے فیڈرل بی ایریا کے بلاک نو، سات، آٹھ میں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بجلی کی بندش کی گئی جس کی وجہ سے جمعے کی نماز کی ادائیگی میں نمازیوں کودشواری کا سامنا کرنا پڑا، اس کے علاوہ، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، بفرزون، شادمان ٹائون، اورنگی ٹائون، کورنگی،لانڈھی،گلبہار، وحید آباد ،عثمانیہ کالونی ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکوں میں لوڈشیڈنگ بھی کی گئی جس کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات اٹھاناپڑی گزشتہ ہفتے ملیر کے علاقوں میں مرمت کیلئے صبح سے رات آتھ بجے تک بجلی بند کی جاتی رہی بجلی بندش سے شہریوں کو پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین