• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈ نذیر احمد پر مجبور خواتین سے فائدہ اٹھانےکا الزام

لندن (جنگ نیوز) برطانیہ کے دارالامراء یا ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے ایسی خواتین سے جنسی تعلقات قائم کیے جو ان کے پاس مدد کے لیے آئی تھیں، 61 سالہ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے الزامات کی تردید کردی ہے۔بی بی سی کے حالاتِ حاضرہ کے معروف پروگرام ’نیوز نائٹ‘ نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ خواتین میں سے ایک نے کہا ہے کہ انھوں نے ’ایک دوست کے ذریعے لارڈ نذیر احمد سے ایک معاملے میں مدد کے لیے رابطہ کیا، لیکن لارڈ نذیر نے اس کا ʼفائدہ اٹھایا اور ان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے۔61 سالہ لارڈ احمد نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔نیوز نائٹ کو ایک جواب میں لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ ʼمیں ان تمام الزامات سے مکمل طور پر انکار کرتا ہوں کہ میں نے اپنی طاقت کو عام عوام کے ساتھ نامناسب تعلقات قائم کرنے کے لیے استعمال کیا یا میں نے خواتین کی موجودگی میں اپنی ذاتی یا پیشہ ورانہ حیثیت میں نامناسب طرزِ عمل اختیار کیا۔‘لارڈ نذیر کا مزید کہنا تھا کہ ʼبرطانوی دارالامرا کی سٹینڈرڈز کمشنر لوسی سکاٹ مونکریف نے شکایت کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ یہ شکایت میری پارلیمانی حیثیت کے حوالے سے (کسی) نامناسب رویے میں نہیں آتی۔
تازہ ترین