• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملہ ، مودی نےبے جان الیکشن مہم میں رنگ بھرنے کاجواز ڈھونڈ نکالا

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی الیکشن سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملہ میں بڑے پیمانے پر بھارتی فوجی جوانوں کی ہلاکت سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بے جان الیکشن مہم میں رنگ بھرنے کاجواز ڈھونڈ نکالا، بھارتی دانشوروں کے خدشات بھی درست ثابت ہو رہے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیا پردیش سمیت دیگر کئی ریاستوں میں شکست کے بعد بی جے پی کو عام انتخابات میں شکست سامنے نظر آ رہی تھی۔ ایسے میں مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کے گیڈر بھبھکیوں سے بات نہ بنی تو مقبوضہ وادی میں حریت پسندوں کی کارروائی کاالزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔ مقصد واضح ہے کہ کسی بھی قیمت پر مودی سرکار کو بھارت کے عام انتخابات جیتنے ہیں۔بھارتی دانشوراشورک سوائن دسمبر 2018 میں اپنے ٹویٹ کے ذریعے یہ منظر نامہ دکھا چکے ہیں ، انہوں نے واضح طور پر کہا تھاکہ 2019 کے انتخابات سے پہلے بھارت کو فسادات کےلئے پاکستان کیساتھ سر حدی کشیدگی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔یوں یہ سب سچ ثابت ہوتا نظر آ رہاہے۔ اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ یہاں تک کہ بھارت نواز کشمیری رہنما فاروق عبداللہ بھی بھارتی انتہا پسند قیادیت کو آڑے ہاتھوں لےنے پر مجبور ہو گئے ۔ تجزیہ کار اس امر پر بھی متفق ہیں کہ یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے کہ جب بھی الیکشن قریب ہوں یا کسی بڑی شخصیت کا دورہ پاکستان ہو، توپوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ نے کا کوئی نہ کوئی بہانہ تراش لیا جاتا ہے۔لیکن شاہد اس بار بھارتی عوام اس جال میں بھی نہ آئیں۔
تازہ ترین